حریم شاہ کی پاکستانی مردوں کیخلاف تضحیک آمیز گفتگو، حدیں پار کردیں

حریم شاہ کی پاکستانی مردوں کیخلاف تضحیک آمیز گفتگو، حدیں پار کردیں

حریم شاہ نے مردوں کو بہت زیادہ جسمانی خواہشات رکھنے والا قرار دیا ہے
حریم شاہ کی پاکستانی مردوں کیخلاف تضحیک آمیز گفتگو، حدیں پار کردیں

ویب ڈیسک

|

6 Jan 2025

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کیخلاف تضحیک آمیز باتیں کیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

حریم شاہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے پاکستانی مردوں کے حوالے سے نہایت تضحیک آمیز اور شرمناک باتیں کیں۔

حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کو معصوم اور سادہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی مردوں کو دھوکا دینا بہت آسان ہے۔‘‘ ٹک ٹاکر نے کہا کہ ان مرد حضرات کو آسانی سے الو بنایا جاسکتا اور ان کو ناکوں چنے چبوائے جاسکتے ہیں۔‘‘

ٹک ٹاکر نے کہا کہ ’’پاکستانی مرد خواجہ سراؤں، ہیجڑوں، مردوں، خواتین، بچوں، بیواؤں، اور طلاق یافتہ خواتین کو بھی نہیں چھوڑتے کیونکہ وہ اپنی بہت زیادہ جسمانی خواہشات کیلیے پاگل ہوجاتے ہیں‘۔

حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!