جنت مرزا سے متعلق سید نور کا اہم انکشاف

جنت مرزا سے متعلق سید نور کا اہم انکشاف

انہوں نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ساتھ پنجابی فلم بنانے اور اس فلم کی ناکامیابی پر مداحوں کو آگاہ کیا۔
جنت مرزا سے متعلق سید نور کا اہم انکشاف

Webdesk

|

5 Jun 2024

معروف فلم ساز سید نور نے ٹک ٹاکر جنت مرزا سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر میں فلمی ہیروئن بننے کی خواہش ہی نہیں تھی۔

معروف فلم ساز سید نور نے گزشتہ دنوں ایک بوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ساتھ پنجابی فلم بنانے اور اس فلم کی ناکامیابی پر مداحوں کو آگاہ کیا۔

معروف فلم ساز کا کہنا ہے کہ جنت مرزا کے کروڑوں فالوورز ہیں اور وہ اچھی ٹک ٹاکر ہیں لیکن ان میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ نہیں ہے۔

سید نور نے کہا کہ مجھے ایسا لگا تھا کہ اگر میں کروڑوں فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر کو فلمی ہیروئن کاسٹ کروں گا تو ان کے لاکھوں فالوورز تو فلم دیکھنے آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور جنت مرزا کے فالوورز نے فلم سے منہ پھیر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، ان کے کروڑوں فالوورز ہیں، وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں، اس لیے انہیں فلم میں کام کرکے مزہ بھی نہیں آیا اور ان کے لیے فلم بہت چھوٹی چیز تھی۔

معروف فلم ساز نے جنت مرزا کی تعریف میں کہا کہ جنت مرزا ایک اچھے خاندان کی پڑھی لکھی بچی ہے لیکن ان میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ نہیں ہے، اس لیے بھی ان کی فلم کامیاب نہ ہوسکی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!