جنوبی کوریا کے معروف اداکار 39 سال کی عمر میں چل بسے

جنوبی کوریا کے معروف اداکار 39 سال کی عمر میں چل بسے

اداکار کی موت سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کی گئی آخری پوسٹ خاصی وائرل ہورہی ہے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار 39 سال کی عمر میں چل بسے

Webdesk

|

13 Feb 2026

سیول : جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ یون وو 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جنگ یون وو نے کوریا کے مشہور ڈراموں میں اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا۔

ان کے سپر ہٹ ڈراموں میں Welcome To Waikiki 2اور Bride Of The Sunشامل ہیں۔اداکار کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو غم میں مبتلا کردیا ہے تاہم ان کی فیملی کی جانب سے موت کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

اداکار کی موت سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کی گئی آخری پوسٹ خاصی وائرل ہورہی ہے۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں 2003 میں مرنے والے  ہانگ کانگ کے  آنجہانی اداکار و گلوکار لیسلی چیونگ اور برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاس کی تصویر شیئر کی جو 2011 میں دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر اس وقت توجہ کا مرکز بنی جب کورین اداکار نے مرنے والی 2 شخصیت کے ساتھ اپنی بھی تصویرلگائی جس کے کیپشن میںMissed, envied, regretted' PIR.BG' لکھا تھا۔

اداکار کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں کورین زبان میں لکھے گئے کمنٹس کا ترجمہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کچھ صارفین نے پوسٹ اور الفاظ کے  معنی کے بارے میں قیاس کیا کہ چیونگ اور ایمی وائن ہاس دونوں عالمی آئیکن تھے جن کی موت نے دنیا کو چونکا دیا۔

دوسرے صارف نے مشورہ دیا کہ "PIR.BG" کو "Rest In Peace. Goodbye" کی الٹی شکل سے تعبیر کیا جا سکتا ہے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اداکار اپنی پوسٹ میںgood bye کہہ رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!