کنگنا کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی

کنگنا کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی

پریانکا گاندھی بھی اپنی والدہ سونیا گاندھی کے حلقے سے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں
کنگنا کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی

Webdesk

|

17 Apr 2024

نئی دہلی:  بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اداکارہ کنگنا رناوت پربھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی بیٹی اور پارٹی کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کڑی تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے اداکارہ کنگنارناوت کے بیانات کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی مسائل کے حل اور عوام کی خدمت پر توجہ دیتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دوں بلکہ میں ان کا شکریہ ادا کر رہی ہوں کہ وہ ہمارے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

پریانکا گاندھی بھی اپنی والدہ سونیا گاندھی کے حلقے سے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں اور اس وقت سیاست میں کافی متحرک ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کنگا رناوت ریاست ہماچل پردیش میں بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑ رہی ہیں اور اپنی تقاریر میں کانگریس اور ان کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!