'کراچی میں مرد خواتین کو ایک بار دیکھتے ہیں، پھر اپنی راہ لے لیتے ہیں'

'کراچی میں مرد خواتین کو ایک بار دیکھتے ہیں، پھر اپنی راہ لے لیتے ہیں'

کراچی میں بہت سے مسائل جیسے بجلی، پانی اور چوری چکاری ہیں، مگر اس کے باوجود کراچی کے لوگ پسند ہیں۔
'کراچی میں مرد خواتین کو ایک بار دیکھتے ہیں، پھر اپنی راہ لے لیتے ہیں'

Webdesk

|

30 Oct 2024

پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کراچی اور دیگر شہروں میں مردوں کے رویے پر اظہار خیال کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت سے مسائل جیسے بجلی، پانی اور چوری چکاری ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں کراچی کے لوگ پسند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ خواتین کے لیے مسائل کھڑے کریں۔

عائشہ طور نے کہا کہ کراچی کے مرد حضرات اگرچہ سڑکوں پر خواتین کو ایک بار دیکھتے ہیں، لیکن فوری طور پر اپنی راہ لے لیتے ہیں اور دوبارہ تنگ نہیں کرتے۔

عائشہ کا مزید کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد میں مردوں کا غلبہ نمایاں نظر آتا ہے جبکہ کراچی میں صورتحال مختلف ہے۔پنجاب میں اترتے ہی ثقافتی فرق واضح طور پر محسوس ہوتا ہے اور انہیں کراچی اس لحاظ سے زیادہ بہتر لگتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!