کارساز واقعہ، سارہ خان کا گل احمد کے بائیکاٹ کا مطالبہ

کارساز واقعہ، سارہ خان کا گل احمد کے بائیکاٹ کا مطالبہ

سارہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ دوبارہ شیئر کی جس میں گل احمد کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا
کارساز واقعہ، سارہ خان کا گل احمد کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2024

پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے کارساز واقعے کے تناظر میں گل احمد ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ ٹیکسٹائل کمپنی کے مالکان کی مبینہ بہو نتاشا دانش اقبال کی غفلت اور کار حادثے کے بعد گل احمد نامی ٹیکسٹائل کمپنی کا بائیکاٹ کریں۔

واضح رہے کہ 19 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں باپ بیٹی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

سارہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ دوبارہ شیئر کی جس میں گل احمد کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اور انصاف اور احتساب کے لیے بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج بڑھانے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ کار حادثے میں طالبہ آمنہ عارف اپنے والد کے ساتھ اس وقت جان کی بازی ہار گئیں جب 19 اگست کو کارساز روڈ پر ایک تیز رفتار کار جو مبینہ طور پر ممتاز گل احمد خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بے قابو ہو کر چار موٹر سائیکلوں اور دو کاروں کو ٹکر مار دی تھی۔

حادثے میں چار دیگر زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، زخمی ہونے والے چار زخمیوں میں سے ایک عبدالسلام کو ان کی حالت خراب ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!