کون سے مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں؟ اریج چوہدری کا انکشاف

کون سے مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں؟ اریج چوہدری کا انکشاف

اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا
کون سے مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں؟ اریج چوہدری کا انکشاف

Webdesk

|

20 Oct 2024

لاہور: ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' کی اداکارہ اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ عزت دینے والے مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔

اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا اور اس دوران انہوں نے اپنے کردار نتاشہ سمیت دیگر معاملات کا اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عزت دینے، اچھی طرح بات کرنے اور احترام کرنے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر ایسے مردوں میں لڑکیوں کی عزت کرنا اور انہیں پروٹوکول دینے کی عادت ہو تو خواتین ان کے قریب آنے لگتی ہیں۔

اریج چوہدری کے مطابق کبھی میں کبھی تم کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے کیونکہ اصل زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے کردار نتاشا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کردار جیسے لوگ بھی حقیقی زندگی میں موجود ہیں۔

اریج چوہدری کے مطابق ڈرامے میں انہیں نتاشا کے ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ عزت دینے، احترام کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!