کونکنا سین کا بالی وڈ میں جنسی ہراسانی سے متعلق اہم انکشاف

کونکنا سین کا بالی وڈ میں جنسی ہراسانی سے متعلق اہم انکشاف

فلم انڈسٹری صرف ذات پات نہیں بلکہ جنس کے حوالے سے بھی بہت زیادہ تلخ حقائق موجود ہیں۔
کونکنا سین کا بالی وڈ میں جنسی ہراسانی سے متعلق اہم انکشاف

Webdesk

|

13 Oct 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کونکنا سین شرما نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ذات پات اور کلاس کی بنیاد پر امتیاز برتا جاتا ہے۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ ذات پات کی بنیاد پر بھارتی فلم انڈسٹری میں یہ طے کیا جاتا ہے کہ فنکار کو کہاں بٹھانے کی اجازت ہونی چاہئے اور کیا اسے کھانا چاہیے۔

انہوں نے یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ فلم انڈسٹری صرف ذات پات نہیں بلکہ جنس کے حوالے سے بھی بہت زیادہ تلخ حقائق موجود ہیں۔

اداکاروں کے ساتھ اس قسم کا سلوک دیکھنا اور پھر اسے برداشت کرنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہوتا ہے۔فلمز سیٹ پر صرف سینئر اداکاروں کو عزت دی جاتی ہے۔ جبکہ دوسرے اداکاروں کو وہ عزت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے بڑے راز سے پردہ ہٹائے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسمنٹ کے بیشتر کیسز ایسے ہوتے ہیں جورپورٹ نہیں کیے جاتے ۔ کیونکہ جنسی ہراساں کرنے والے بااثر اداکار یا پھر ہدایتکار ہوتے ہیں۔

کونکنا سین کا یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے واقعات کی تفتیش کے سلسلے میں جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!