کیا پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کو نیا لائف پارٹنر مل گیا؟

کیا پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کو نیا لائف پارٹنر مل گیا؟

ایلوش یادیو اور نتاشا کو سوشل میڈیا پر پاپا رازی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ممبئی کے ایک مال کے باہر کار سے نکلتے دیکھا گیا۔
کیا پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کو نیا لائف پارٹنر مل گیا؟

Webdesk

|

13 Oct 2024

 ممبئی:  بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں مشہور انڈین یوٹیوبر ایلوش یادیو سے بڑھنے لگی ہیں۔

ایلوش یادیو اور نتاشا کو سوشل میڈیا پر پاپا رازی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ممبئی کے ایک مال کے باہر کار سے نکلتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ایک موقع پر ایلوش اپنی پیچھے چلنے والی نتاشا کیلیے رکتے دکھائی دیے۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے نتاشا سے کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی اختیار کی ہے اور اس کے بعد سے دونوں میڈیا سے دور ہیں، لیکن نتاشا کی جیسے ہی ایلوش یادو کے ساتھ تصاویر سامنے آئیں سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی لائن لگادی۔

کئی صارفین نے اس نئی جوڑی پر اظہار خیال کیا، تبصروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین اس جوڑی کیلیے بالکل بھی تیار نہیں تھے ، انہوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

کچھ تبصرہ کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ ایلوش اور نتاشا رومانوی ڈنر ڈیٹ کے لئے باہر نہیں گئے تھے بلکہ ایک نئے گانے کو پروموٹ کرنے کی غرض سے وہاں موجود تھے۔

کئی صارفین نے دونوں کی ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں کرنے والے مداحوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!