کیا ایکتا کپور ایک بار پھر بنا کسی مرد کے ماں بننے والی ہیں؟
Webdesk
|
13 May 2024
بالی وڈ انڈسٹری کی معروف ڈائریکٹر ایکتا کپور نے جہاں اپنے ڈراموں کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، وہیں اب ان کے دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساس بہو کے ڈراموں میں نئی روح پھونکنے والی ایکتا کپور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سروگریسی کے ذریعے ہوئی تھی۔
تاہم اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ دوسرے بچے کی پیدائش بھی کیا سروگریسی سے ہونے والی ہے؟ ، واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایکتا کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا ویب سائٹ بالی وڈ لائف کی جانب سے دعوے میں بتانا تھا کہ پہلے بچے کے بعد کے اب دوسرے بچے کی پیدائش بھی سروگریسی کے ذریعے ہونے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر ایکتا کپور کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹ قرار دیا ہے اور دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر کی تردید کر دی ہے۔
دوسری جانب ایکتا کپور کے والدین اداکارہ جیتیندرا اور ان کی اہلیہ شوبھا کپور بیٹی کے فیصلے کو سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ بھارتی اور اداکار تشار کپور بھی بہن کو سپورٹ کرتے ہیں۔
Comments
0 comment