لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان شدید برہم

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان شدید برہم

ماہرہ خان نے خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں
لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان شدید برہم

Webdesk

|

7 Jun 2026

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی انسٹا اسٹوری میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ایک خاتون دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے اسپتال گئی اور کسی نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔اداکارہ نے متاثرہ ڈاکٹر، ڈاکٹر ماہ نور ناصر، کے حوالے سے لکھا کہ اسپتال میں ان پر حملہ کیا گیا، جو ایک وحشیانہ اور انتہائی شرمناک عمل ہے۔ ماہرہ خان کے مطابق وہ اس واقعے پر غصے سے کانپ رہی ہیں اور ڈاکٹر ماہ نور ناصر تحفظ کی مستحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور نے یہ سمجھا کہ اسے ایک خاتون ڈاکٹر کی زندگی تباہ کرنے کا حق حاصل ہے. حالانکہ اس نے انہیں تقریبا زندہ جلا دیا۔

 ماہرہ خان نے خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنے غصے کا اظہار کریں۔

واضح رہے کہ سنڈیمن صوبائی اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ واقعے نے ملک بھر میں تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!