معروف بھارتی گلوکارہ فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئیں

معروف بھارتی گلوکارہ فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئیں

سمن کلیان پور 1960 اور 1970 کی دہائی میں اپنی سریلی آواز کے باعث بے حد مقبول ہوئیں۔
معروف بھارتی گلوکارہ فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئیں

Webdesk

|

1 Jun 2026

ممبئی: معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آنجہانی گلوکارہ اتوار کی شام ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر عمر رسیدگی سے متعلق عارضوں کے باعث دم توڑ گئیں۔

سمن کلیان پور 1960 اور 1970 کی دہائی میں اپنی سریلی آواز کے باعث بے حد مقبول ہوئیں۔

ان کے مشہور گیتوں میں نہ نہ کرتے پیار تم ہی سے کر بیٹھے، تم نے پکارا اور ہم چلے آئے اور آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے شامل ہیں۔

انہوں نے ہندی، مراٹھی، آسامی، کنڑ، بنگالی اور اوڑیا سمیت کئی زبانوں میں گیت گائے جب کہ بھجن، غزل اور ٹھمری بھی پیش کیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!