معروف اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

معروف اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق سینئر اداکار طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
معروف اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

Webdesk

|

26 May 2024

پاکستان کے معروف سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق سینئر اداکار طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سینئر اداکارہ طلعت حسین کی نماز جنازہ مسجد عائشہ ڈیفنس میں ادا کی گئی، ان کی تدفین ڈیفنس 8 کے قبرستان میں کی گئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شریک ہوئیں، سابق صدر عارف علوی اور میئرکراچی مرتضی وہاب بھی جنازے میں شریک ہوئیں۔

طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے تھے۔

احمد شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سینئر اداکار طلعت حسین کافی روز سے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے، وہ شروع سے ہی آرٹس کونسل کراچی کے رکن رہے اور  وہ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں بھی شامل تھے۔

احمد شاہ نے کہا کہ انہوں نے متعدد ملکی و غیرملکی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،مرحوم طلعت حسین ایک بہترین انسان اور زبردست آرٹسٹ تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!