معروف پشتو ٹک ٹاکر ثنا جاوید عرف 'آؤٹ لوفرہ' غیرت کے نام پر قتل

معروف پشتو ٹک ٹاکر ثنا جاوید عرف 'آؤٹ لوفرہ' غیرت کے نام پر قتل

پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول اور تین خول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے
معروف پشتو ٹک ٹاکر ثنا جاوید عرف 'آؤٹ لوفرہ' غیرت کے نام پر قتل

Webdesk

|

23 Mar 2026

اسلام آباد کے علاقے تھانہ ہمک کی حدود میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں پشتو کی معروف ٹک ٹاکر ثنا جاوید (عرف آؤٹ لوفرہ) کو مبینہ طور پر شوہر محمد صادق نے فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

 پولیس کے مطابق ملزم محمد صادق اٹک پولیس کا سابق کانسٹیبل تھا جسے محکمہ سے برطرف کیا جا چکا تھا۔

لنگنم ٹاور کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان اکثر ناچاقی رہتی تھی، جس کا انجام اس المناک صورت میں ہوا۔

 پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول اور تین خول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور  واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!