مداح صبا قمر کو انمول پنکی کے کردار میں دیکھنے کے خواہاں، نئی بحث شروع

مداح صبا قمر کو انمول پنکی کے کردار میں دیکھنے کے خواہاں، نئی بحث شروع

بلال حسن نے کہا ہے کہ ڈرامے میں انمول پنکی کا کردار ادا کرنے کیلئے صبا قمر کو کاسٹ کریں
مداح صبا قمر کو انمول پنکی کے کردار میں دیکھنے کے خواہاں، نئی بحث شروع

Webdesk

|

20 May 2026

کراچی: مشہور پاکستانی بلاگر بلال حسن نے سوشل میڈیا پر انمول پنکی کیس سے متعلق ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

بلال حسن نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی پروڈکشن ہاوسز، ڈائیریکٹرز کو انمول پنکی کیس پر ڈرامہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ ڈائریکٹرز اور اسکرپٹ رائٹرز انمول پنکی کیس پر ڈرامہ بنانے کی تیاری شروع کر چکے ہوں گے، تو اس کیس پر ڈرامہ بنائیں، ضرور بنائیں اور براہِ کرم ڈرامہ جلدی بنائیں، اس سے پہلے کہ بالی ووڈ اس کیس پر کوئی فلم بنا لے۔

بلال حسن نے کہا ہے کہ ڈرامے میں انمول پنکی کا کردار ادا کرنے کیلئے صبا قمر کو کاسٹ کریں، اس کردار کو صبا قمر سے بہتر انداز میں کوئی اور اداکارہ ادا نہیں کر سکتی۔

انمول پنکی کے کردار کیلئے صبا قمر کو کاسٹ کرنے کی یہ تجویز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھی بلال حسن کی اس رائے سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!