مفتی انس کا رشتہ طارق جمیل نے واٹس ایپ پر بھیجا، وہ مجھ سے پانچ سال چھوٹے ہیں، ثنا خان
ویب ڈیسک
|
27 Sep 2024
اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کر کے مفتی انس کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے والی ثنا خان نے اپنی شادی کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
ثنا خان نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ انہیں سب سے پہلے پاکستانی مبلغ طارق جمیل کا وائس نوٹ موصول ہوا جس میں انہوں نے شادی کے بارے میں سوچنے کا مشورہ دیتے ہوئے مفتی انس کا رشتہ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مفتی انس کا رشتہ طارق جمیل کے وائس نوٹ کے ذریعے پہنچا تو پھر میں نے مفتی انس سے بات چیت کی اور انہوں نے بھی شادی کے حوالے سے اپنی خواہش بتائی۔
ثنا خان نے بتایا کہ وہ مفتی انس سے پانچ سال بڑی ہیں اور اس معاملے پر اُن کے شوہر کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کی لڑکی سے شادی کوئی معیوب بات نہیں بلکہ سنت رسول ﷺ ہے کیونکہ نبی ﷺ نے بھی حضرت خدیجہ سے 15 سال عمر کے فرق کے باوجود شادی کی تھی۔
واضح رہے کہ مفتی انس اور ثنا خان کی شادی 2021 میں ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو جوڑے نے نام طارق جمیل رکھا۔
Comments
0 comment