مفتی قوی کی راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش

مفتی قوی کی راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش

آج بھی اسی بات پر کھڑا ہوں کہ نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں۔
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش

Webdesk

|

11 Mar 2025

پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے لئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے ایک بار پھر شادی کی پیشکش کردی۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ان کے اندر کون سی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ راکھی سے شادی سے انکار کریں گے۔

راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ آج بھی اسی بات پر کھڑا ہوں کہ نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ  راکھی ساونت کے لیے پہلی برکت ان کا نام فاطمہ ہے، وہ 3 مرتبہ عمرے کی ادائیگی کرچکی ہیں، اور انہوں نے 20 لوگوں کو عمرے پر بھیجا ہے اور یہ سب ان کے نام کی برکت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 لوگوں کو عمرے پر بھیجنے پر وہ راکھی ساونت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مفتی قوی نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر راکھی نے مفتی قوی کو پیغام دیا کہ انہیں جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے، وہ دوسری خواتین سے بہت مختلف ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!