محبت کے لیے اپنے کیرئیر پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی دنا نیر مبین

محبت کے لیے اپنے کیرئیر پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی دنا نیر مبین

میں محبت میں اپنے آپ کو تکلیف میں نہیں ڈالوں گی کیونکہ اس سے میرا خاندان بھی متاثر ہوگا۔
محبت کے لیے اپنے کیرئیر پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی دنا نیر مبین

Webdesk

|

10 May 2026

لاہور: اداکارہ دنانیر مبین نے کہا ہے کہ میں محبت کے لیے پاگلوں کی طرح کسی کے پیچھے نہیں بھاگوں گی کیونکہ میں اپنے اہداف اور کیرئیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

 ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں محبت میں اس حد تک پاگل نہیں ہوں کہ جس سے میں محبت کرتی ہوں اس کا پیچھا کروں گی، جیسے جیسے میں بڑی ہوئی احساس ہوا کہ میری زندگی اور کیرئیر اہم ہیں، میں اپنا کام کر رہی ہوں۔

اپنی زندگی گزار رہی ہوں اور اگر کوئی میرے ساتھ آئے گا تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا لیکن میں ایسی پاگل شخص نہیں ہوں کہ کسی کا پیچھا کروں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں محبت میں اپنے آپ کو تکلیف میں نہیں ڈالوں گی کیونکہ اس سے میرا خاندان بھی متاثر ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!