4 hours ago
ماہرہ خان کی نئی تصاویر، سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز
Webdesk
|
27 Oct 2025
کراچی: پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔
ان نئی تصاویر میں ماہرہ خان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے ان کے گال زیادہ بھرے ہوئے جبکہ بھنویں بھی اٹھی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں اور صارفین نے تبصرے شروع کردیے ہیں۔
کچھ صارفین نے کہاکہ ماہرہ خان نے بھی شوبز کی دیگر اداکاراں کی طرح بوٹوکس کروا لیا ہے جبکہ آئی برو بھی لفٹ کروائی ہیں جس کی وجہ سے ان کے خدوخال بدل گئے ہیں۔
تاہم اداکارہ کے مداحوں نے کہاکہ ماہرہ کئی بار واضح کر چکی ہیں کہ انہیں قدرتی خوبصورتی پر یقین ہے اور وہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا تھا کہ یہ سب ان کے میک اپ اور اسٹائلنگ کی بدولت ہوتا ہے کیونکہ ان کے میک اپ آرٹسٹ بہترین ہیں۔
Comments
0 comment