بلوچ مظاہرین پر تشدد، معروف صحافی کا احتجاجاً ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

بلوچ مظاہرین پر تشدد، معروف صحافی کا احتجاجاً ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

بلوچ مظاہرین پر تشدد کےخلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کررہا ہوں، صحافی و ادیب
بلوچ مظاہرین پر تشدد، معروف صحافی کا احتجاجاً ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

Webdesk

|

23 Dec 2023

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف صحافی، کالم نگار اور ادیب محمد حنیف نے اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر تشدد کے بعد ستارۂ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

محمد حنیف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین بشمول خواتین اور بچوں پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے بلوچ مظاہرین پر تشدد کے باعث بظور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ مظاہرین پر تشدد کےخلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کررہا ہوں۔

محمد حنیف نے لکھا کہ ’نئی نسل کوبنیادی وقارسے محروم رکھا جارہا ہے‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!