9 hours ago
’مشکل وقت ہے‘ دبئی میں لاپتہ ہونے والے آفتاب اقبال منظر عام پر آگئے
آفتاب اقبال کے سوشل میڈیا پر اطلاع دی گئی ہے کہ وہ خیریت سے اپنے گھر پہنچ گئے
ویب ڈیسک
|
23 Dec 2024
دبئی میں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے نامور پاکستانی اینکر آفتاب اقبال منظر عام پر آگئے۔
آفتاب اقبال کے بھائی نے دعویٰ کیا تھاکہ انہیں مانچسٹر سے دبئی واپس پہنچتے ہی حکام نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گرفتار کیا اور پھر اُسے کے بعد سے کچھ علم نہیں ہے۔
بیٹی نے کہا تھا کہ والد کو دبئی حکام نے حراست میں لیا تاہم پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا تھا تاہم اُس کے بعد سے آفتاب اقبال لاپتہ ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکام سے والد کی تلاش کی اپیل کی تھی۔
چار گھنٹے کے بعد اب آفتاب اقبال منظر عام پر آئے اور خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کردیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’مشکل وقت ہے مگر اللہ کا بہت شکر ہے‘۔
بیان میں بتایا گیا کہ آفتاب اقبال خیریت سے گھر واپس پہنچ گئے ہیں اور ہم اُن کے لیے دعا کرنے یا فکر کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Comments
0 comment