متھیرا نے وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز پر کیا کہا؟

متھیرا نے وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز پر کیا کہا؟

اداکارہ نے کہا کہ شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں۔
متھیرا نے  وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز پر کیا کہا؟

Webdesk

|

17 Nov 2024

پاکستانی اداکارہ ،ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ جعلی قرار دیا ہے۔

متھیرا کا اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کہنا تھا کہ لوگ ان کے نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جعلی مواد تخلیق کر کے ان سے منسوب کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں۔

متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی کہ یہ ویڈیوز اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہیں، حقیقت میں ان ویڈیوز سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کے جسم اور انگلیوں پر جگہ جگہ ٹیٹوز موجود ہیں، جو ویڈیوز میں نظر نہیں آتے جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ جعلی ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ یہ ویڈیوز دو سال پرانی ہیں، اور اس وقت بھی انہیں شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اس معاملے پر ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔

 اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کبھی ایسی نازیبا ویڈیوز نہیں بنائیں، اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کرنے سے گریز کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے ان کے کردار کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!