7 hours ago
مومنہ اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، نکاح کی تصاویر وائرل
Webdesk
|
1 Jun 2026
لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ مومنہ اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کے دلکش فوٹوشوٹ کی دھوم مچ گئی۔

اداکارہ مومنا اقبال، جو 'میرے ہمنشیں'، 'احسان فراموش'، 'عہدِ وفا'، 'پارلر والی لڑکی'، 'شام سے پہلے' اور 'دستک' جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث لاکھوں دلوں پر راج کر رہی ہیں، ان دنوں اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔

انسٹاگرام پر تقریبا 2 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جہاں مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ اس سے قبل اپنی دعاِ خیر اور مہندی کی دلفریب تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر چکی ہیں، تاہم اب ان کے نکاح کی پروقار تقریب کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھمال مچا دیا ہے۔
Comments
0 comment