مایا علی شادی کیلیے تیار، دلہا کیسا ہو؟ شرائط بھی بتادیں

ویب ڈیسک
|
24 Mar 2025
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ مایا علی نے شادی کیلیے اپنی شرائط بتادی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں، لیکن وہ تب ہی شادی کریں گی جب انہیں زندگی میں صحیح شخص ملے گا۔
اُن کے اس بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اُن کی شادی کیلیے شرط ایک صحیح شخص ہے جس کو وہ تلاش کررہی ہیں۔ مایا علی نے واضح کیا کہ وہ اس فیصلے میں جلدی نہیں کرنا چاہتیں اور نہ ہی ان پر گھر والوں کی طرف سے کوئی دباؤ ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں جو ان کی والدہ کی عزت کرے، ان کے کام کو سمجھے اور انہیں مکمل سپورٹ فراہم کرے۔
انہوں نے زور دیا کہ شادی ایک اہم فیصلہ ہے، اور وہ اسے سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک ایسے ساتھی کو شامل کرنا چاہتی ہیں جو ان کی شخصیت اور کیریئر دونوں کا احترام کرے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ اکثر ان کے حوالے سے پریشان ہو جاتی ہیں، لیکن ان کے بھائی اور کزنز ان کی والدہ کو سمجھاتے ہیں کہ مایا کو اس فیصلے کا اختیار دیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے افراد اس بات کو سمجھتے ہیں کہ مایا کو شادی کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے، اور جب وہ اپنے لیے صحیح شخص کو تلاش کر لیں گی، تب ہی وہ شادی کریں گی۔
Comments
0 comment