میرا ماننا ہے انسان سے بڑا کوئی شیطان نہیں، صباء قمر

میرا ماننا ہے انسان سے بڑا کوئی شیطان نہیں، صباء قمر

میرا ماننا ہے کہ انسان سے بڑا کوئی شیطان نہیں ہے
میرا ماننا ہے انسان سے بڑا کوئی شیطان نہیں، صباء قمر

Webdesk

|

22 Feb 2026

لاہور: نامور اداکارہ صبا ء قمر نے کہا ہے کہ میں جنات پر یقین رکھتی ہوں،میرا ماننا ہے کہ انسان سے بڑا کوئی شیطان نہیں ہے ۔

ایک ڈرامے کے سیٹ پر پیش آنے والے پراسرار واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ہم ڈرامے کے سیٹ پر تھے جب میرا میک اپ آرٹسٹ وضو کرنے گیا تو کسی نے اسے پیچھے سے زو ر سے تھپڑ مارا، وہ غیبی مخلوق تھی جسے وہ دیکھ نہیں پایا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ کوئی ایسی چیز تھی جو دکھائی نہیں دیتی تھی ، میں جنات پر یقین رکھتی ہوں ،شاید ہم نے ان کی جگہ پر جاکر انہیں پریشان کردیا تھا۔

اس کے بعد ہم سب ڈر گئے تھے اور نئی لوکیشن پر منتقل ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن میں نے اپنی محنت کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اپنا کام مکمل کروں گی چاہے کتنے ہی جنات آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ انسان سے بڑا کوئی شیطان نہیں ہے، ویسے بھی میں نے زندگی میں اتنا کچھ دیکھ لیا ہے کہ یہ چیزیں میرے لیے اب کوئی معنی نہیں رکھتیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!