1 hour ago
میشا شفیع اور علی ظفر کیس میں اہم پیش رفت
عدالت نے میشا شفیع کی اپیل پرعلی ظفر کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا ۔
Webdesk
|
4 May 2026
لاہور: لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے میشا شفیع کی اپیل پر 50 لاکھ ہرجانے کی رقم گلوکار علی ظفر کو دینے کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے 50 لاکھ ہرجانے کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے ہرجانے کی رقم علی ظفر کو دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ہرجانے کی آدھی نقد رقم میشا شفیع کو عدالت میں جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے میشا شفیع کی اپیل پرعلی ظفر کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا ۔
دوسری جانب عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی ٹرائل کورٹ کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
Comments
0 comment