نسیم شاہ کی پریانشو چترجی سے مشابہت، سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی

نسیم شاہ کی پریانشو چترجی سے مشابہت، سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی

بعض صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں میں ایک دوسرے سے مشابہت نہیں رکھتے جبکہ بعض صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں میں بہت زیادہ مشابہت ہے۔
نسیم شاہ کی پریانشو چترجی سے مشابہت، سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی

Webdesk

|

18 Jul 2024

قومی ٹیم نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ اور بھارتی اداکار و سابق ماڈل پریانشو چترجی کے درمیان مشابہت پر سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی۔

بعض صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں میں ایک دوسرے سے مشابہت نہیں رکھتے جبکہ بعض صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں میں بہت زیادہ مشابہت ہے۔

دونوں کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جانب پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کے مختلف ویڈیو کلپس کو ایڈیٹ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی اداکار پریانشوکی کے مختلف ویڈیو کلپس ایڈیٹ کیے گئے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ پتہ نہیں کیوں میں ان دونوں میں مماثلت دیکھتا ہوں، ان دونوں میں بہت زیادہ مماثلت ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارتی اداکار پریانشو چترجی اب بہت تبدیل ہو گئے ہیں لیکن ان کا 90 کی دہائی کا دور نسیم شاہ سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بننا تھی کہ دونوں معروف شخصیات کے مداح آپس میں الجھ پڑے اور کہا کہ ان دونوں میں مماثلت نہیں ہے، نہ ہی ان دونوں میں ایک دوسرے کی شباہت آتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!