پاکستان میں ہم جنس پرستی اور بچہ بازی ہو رہی ہے، روبینہ اشرف

پاکستان میں ہم جنس پرستی اور بچہ بازی ہو رہی ہے، روبینہ اشرف

رزخ سے قبل بھی بولڈ اورخطرناک کہانیاں ڈراموں کے ذریعے پیش کی جا چکی ہیں
پاکستان میں ہم جنس پرستی اور بچہ بازی ہو رہی ہے، روبینہ اشرف

Webdesk

|

7 Aug 2024

  کراچی:  سینئر اداکارہ روبینہ اشرف متنازع ویب سیریز برزخ کے دفاع میں بول پڑیں۔ایک نجی چینل کوانٹرویو میں سینئر  اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ ویب سیریز برزخ میں معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پاکستان میں ہم جنس پرستی اور بچہ بازی ہو رہی ہے۔ برزخ سے قبل بھی بولڈ اورخطرناک کہانیاں ڈراموں کے ذریعے پیش کی جا چکی ہیں۔ اڈاری اور مائی ری جیسے ڈراموں کی کہانی برزخ سے زیادہ بولڈ تھی۔

روبینہ اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ڈراموں میں وہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں ہو رہا ہوتا ہے۔

ڈرامے کسی فعل یا خرابی کی ترغیب نہیں دیتے بلکہ شعوردیتے ہیں اور اس برائی کی نشاندہی کرتے ہیں جو معاشرے میں موجود ہوتی ہے تا کہ اسے ٹھیک کیا جا سکے۔

اداکارہ نے کہا کہ برزخ میں وہ دکھایا جا رہا ہے جو ہورہا ہے۔ہم جنس پرستی پہلے سے معاشرے میں موجود ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملک بھر میں ٹرک ڈرائیور کہیں رات گزارتے ہیں تو وہ ہوٹل کا کمرہ اوربستر لینے کے ساتھ بچہ بھی مانگتے ہیں۔

پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی اور پاکستانی کاسٹ پر مبنی ویب سیریز برزخ میں دو ہم جنس پرست مرد کرداروں کو دکھایا گیا ہے جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!