پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مہاجر کلچر سے منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مہاجر کلچر سے منایا جارہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد مہاجروں کی ثقافت اور تہذیب کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مہاجر کلچر سے منایا جارہا ہے

Webdesk

|

24 Dec 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مہاجر آج اپنا ثقافتی دن منارہے ہیں۔

اس دن آج آغاز 2018 سے باقاعدہ طور پر اس وقت ہوا جب کراچی کے چند نوجوانوں نے مہاجر ثقافت کے دن کو منانے کا فیصلہ کیا۔

ہر سال اس پروگرام کا دائرہ وسیع ہوتا رہا اور اب اسے سالوں کی محنت کے بعد سرکاری سطح پر اس سال منایا جارہا ہے جبکہ ایم کیو ایم سال 24 میں پہلی بار باقاعدہ طور پر یہ دن منارہی ہے۔

نوجوانان مہاجر گروپ کے نوجوانوں نے ثقافتی دن کی داغ بیل ڈالی اور اب یہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔

اس حوالے سے دو روز قبل عائشہ منزل پر قائم اسلامی مرکز میں مشاعرے کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ شام کو گورنر ہاؤس سندھ میں شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نوجوانان مہاجر کی جانب سے کریم آباد تا نمائش ریلی بھی نکالی جائے گی۔

مہاجر ثقافت 

برصغیر کی تقسیم کے بعد قائد اعظم کے ساتھ پاکستان آنے والے ہندوستانیوں کو کئی عرصے تک تمسخرانہ ناموں سے پکارا گیا جبکہ لفظ مہاجر بھی ان کا مذاق اڑانے کیلیے رکھا گیا تھا جسے انہوں نے فخر سے تسلیم کیا۔

ہندوستان سے آنے والے اپنے ساتھ برسوں پرانی ثقافت، تعلیم اور شعور لائے تھے، صرف یہی نہیں بلکہ ماہھر کاروباری شخصیات نے پاکستان کیلیے اپنے خزانوں کے منہ بھی کھول دیے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!