پاکستانی اداکارہ کے شوہر کا بیٹے کی متوقع پیدائش کی خوشی میں لگژری گاڑی کا تحفہ

پاکستانی اداکارہ کے شوہر کا بیٹے کی متوقع پیدائش کی خوشی میں لگژری گاڑی کا تحفہ

بیٹے کا معلوم ہونے کی خوشی میں شوہر کا لگژری گاڑی کا تحفہ
پاکستانی اداکارہ کے شوہر کا بیٹے کی متوقع پیدائش کی خوشی میں لگژری گاڑی کا تحفہ

ویب ڈیسک

|

9 Dec 2024

پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور انہوں نے پہلے ہی اولاد کی جنس معلوم کروالی ہے۔

یہ بات اُس وقت موضوع بحث بنی جب ایمن سلیم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ شوٹ کی گئی ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنے گھر اولاد کی پیدائش کی خوش خبری سنائی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ اُن کے ہاں لڑکا ہوگا۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کو نیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کے شوہر نے انہیں بیٹے کی خوشخبری دینے پر نیلے رنگ کی لگژری گاڑی بھی تحفے میں دی جس پر ایمن بےحد خوش ہوئیں اور گلے لگ کر شوہر کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!