پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار دو اداکار، نام سامنے آگئے
ویب ڈیسک
|
6 Jan 2025
پاکستانی اداکار سعود نے سید نور اور شان پر بڑا الزام عائد کردیا۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں احمد علی بٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سعود نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار شان اور سید نور ہیں اور دونوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں نے فلم انڈسٹری پر توجہ دینے کے بجائے اپنا کاروبار، جائیدادیں بنائیں اور خوب پیسہ کمایا۔ سعود نے کہا کہ جب میں انڈسٹری میں آیا تو اُس وقت فلمیں بن رہی تھیں اور ہٹ بھی ہوئیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لالی ووڈ کی تباہی کے ذمہ دار شان کے علاوہ دیگر اداکار بھی ہیں۔ اداکار نے کہا کہ شان کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ وہ دوسروں پر بلاوجہ تنقید اور برائی کرتا ہے لیکن اپنی خامیوں کو درست نہیں کرتا۔
سعود نے یہ بھی کہا کہ میں نے تشدد پر بننے والی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا اس لیے مجھے فلموں میں کام دینا بند کردیا گیا اور پھر میں کراچی چلا آیا۔
Comments
0 comment