پاکستانی گلوکار عمیر جسوال نے دوسری شادی کرلی، تصویر وائرل

پاکستانی گلوکار عمیر جسوال نے دوسری شادی کرلی، تصویر وائرل

گلوکار عمیر جسوال کا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کہنا تھا کہ الحمدللہ اور قرآنی آیت لکھی۔
پاکستانی گلوکار عمیر جسوال نے دوسری شادی کرلی، تصویر وائرل

Webdesk

|

7 Oct 2024

معروف پاکستانی گلوکار عمیر جسوال دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

عمیر جسوال نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں کریم کلر کی شیروانی اور کلا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکار عمیر جسوال کا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کہنا تھا کہ الحمدللہ اور قرآنی آیت لکھی۔

واضح رہے کہ پاکستان گلوکار نے پوسٹ میں صرف اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں بتایا ہے کہ ان کی شادی کس خاتون سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی شادی 2020 میں ہوئی تھی اور 2023 کے آخر میں دونوں نے علیحدگی  اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!