پاکستانی سنیما گھروں میں بنگلادیشی فلمیں نمائش کیلئے پیش کردی گئیں
Webdesk
|
11 Nov 2024
کراچی : پاکستان میں انڈونیشین فلموں کے بعد اب بنگلادیش سے بھی فلمیں درآمد کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اس سال دو بنگلادیشی فلمیں پاکستانی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔
اپریل میں ہارر فلم مونا: جن 2 اور نومبر میں ایکشن بلاک بسٹر فلم طوفان ریلیز کی گئیں۔مونا جن 2 بنگلا زبان میں انگلش سب ٹائٹلز کے ساتھ اپریل میں ریلیز کی گئی تھی لیکن کیا یہ بھی گزشتہ سال پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی انڈونیشن ہارر فلم کی طرح کامیاب رہی؟تو ایسا بالکل نہیں ہے۔
کراچی کے ایک نجی سنیما ہال کے جنرل منیجر مرزا سعد بیگ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی ہارر فلم مونا جن 2 کوئی خاص بزنس نہ کرسکی اور باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔
اگر آپ اسے زبان کی وجہ سمجھ رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل سجین نے انڈونیشین زبان میں ہونے کے باوجود پاکستان بھر میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس ابتدائی ہفتوں میں کرلیا تھا جو کہ پاکستانی سینما کے سخت دنوں میں مثل بہار ثابت ہوا۔
Comments
0 comment