پی آئی اے کے نئے سی ای او کون ہیں؟

پی آئی اے کے نئے سی ای او کون ہیں؟

پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
پی آئی اے کے نئے سی ای او کون ہیں؟

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2024

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کارپوریشن لمیٹڈ نے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے سی ای او کی تقرری کا فیصلہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ایئروائس مارشل عامر حیات کی مدت ملازمت ختم ہونے پر خرم مشتاق پی آئی اے کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر کا چارج لیں گے۔

اعلامیے کے مطابق خرم مشتاق پی آئی اے کے سینیئر ترین چیفس میں سے ایک اور ہوابازی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پی آئی اے کے کمرشل، ائیرپورٹ سروسز، فلائٹ سروسز، سیکیورٹی و ویجلنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!