اقرا عزیز نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنادی

اقرا عزیز نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنادی

اقرا عزیز نے حال ہی میں اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ ہدایتکار و پروڈیوسر وجاہت رؤف کی اہلیہ شازیہ وجاہت کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اقرا عزیز نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنادی

Webdesk

|

17 Apr 2024

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

اقرا عزیز نے حال ہی میں اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ ہدایتکار و پروڈیوسر وجاہت رؤف کی اہلیہ شازیہ وجاہت کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس تقریب کی چند تصاویر یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جوڑی نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے۔

تصاویر سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اقرا عزیز اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے چاہنے والوں نے کہا کہ تصاویر میں اقرا عزیز اپنے پوز سے مداحوں کو اشارہ دے رہی ہیں کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں، تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے اقرا عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!