1 hour ago
قربانی کا گوشت کئی ہفتوں تک محفوظ کرنے کا آسان طریقہ
Webdesk
|
28 May 2026
کراچی: عید الاضحی پر لوگوں کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی ہے کہ قربانی کے گوشت کو کس طرح کئی ہفتوں تک محفوظ کریں۔
درحقیقت گوشت کو ہفتوں، مہینوں بلکہ ایک سال تک محفوظ کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے فریزر ہی سب سے بہترین ہوتا ہے۔ مگر اس کے علاوہ اور بھی طریقے ہیں۔
ماہرین کے مطابق فریزر میں رکھنے سے قبل گوشت کے پیکٹ بنانا ضروری ہے جبکہ اسے ہوا سے بچانا بھی ضروری ہے۔اس مقصد کے لیے پلاسٹک بیگ اور المونیم فوائل (جو فریزر کے لیے ڈیزائن ہو)کا استعمال کریں۔
اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ائیر ٹائٹ برتنوں کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی پلاسٹک یا فریزر کے لیے محفوظ جار یا کین وغیرہ۔اس مقصد کے لیے فریج میں موجود فریزر کمپارٹمنٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ خالی فریزر بجلی بہت زیادہ خرچ کرتا ہے۔
گوشت کو کتنے عرصے تک محفوظ کرسکتے ہیں؟
فریزر میں کچے گوشت کو 4 سے 12 ماہ تک منجمد کرکے رکھا جاسکتا ہے۔ کچا قیمہ تین ماہ تک ہی فریزر میں ٹھیک رہ سکتا ہے۔ پکے ہوئے گوشت کو 2 سے 3 ماہ کے لیے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
نمک سے گوشت محفوظ کریں
یہ گوشت کو محفوظ کرنے کے قدیم ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔اس مقصد کے لیے ائیرٹائٹ برتن یا بیگ میں گوشت کو نمک (curing salt ) سے مکمل طور پر کور کرکے کسی ٹھنڈی جگہ پر ایک ماہ تک رکھا جاسکتا ہے، اسے پکانے سے پہلے اضافی نمک کو دھولیں۔
واٹر کولر کو استعمال کیا جاسکتا ہے:
اگر تو آپ فریج یا فریزر سے محروم ہیں تو واٹر کولر کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کے لیے بجلی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، یا بجلی کے بریک ڈان کی صورت میں عارضی طور پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس مقصد کے لیے کولر کو برف سے بھرنا ہوگا تاکہ وہ ٹھنڈا ہوسکے۔
پہلے کچھ برف کولر کی تہہ میں رکھیں اور پھر گوشت برف کے اوپر رکھ کر اسے مزید برف سے ڈھانپ دیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ گوشت کے ارگرد برف موجود رہے، جب برف پگھلے تو مزید برف کو اس میں ڈال دیں۔
Comments
0 comment