رجب بٹ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

رجب بٹ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا یہ اختیار لامحدود نہیں
رجب بٹ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Webdesk

|

5 May 2026

اسلام آباد: یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے یو ٹیوبر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے رجب بٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے کیس کا 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ متعلقہ ادارے درخواست گزار کا نام فوری پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالیں، کوئی اورقانونی رکاوٹ یا کسی مجازعدالت کا حکم نہ ہو تو نام پی سی ایل سے خارج کردیا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا یہ اختیار لامحدود نہیں، اس اختیار کو منصفانہ اور قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے، نام پی سی ایل میں شامل کرنے سے فردکا آزادانہ نقل و حرکت کا حق متاثر ہوتا ہے۔

عدالت نے مزید وضاحت کی کہ ایسی کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات درکار ہوتی ہیں، پی سی ایل میں نام رکھنے کا مقصد فرد کی تفتیشی ادارے یا عدالت میں حاضری یقینی بنانا ہے، مقصد حاصل ہو جائے تو پابندی کا جاری رہنا غیرضروری ہو جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!