رنویر سنگھ مجھے کاپی کرتا ہے، اداکار نعمان اعجاز

رنویر سنگھ مجھے کاپی کرتا ہے، اداکار نعمان اعجاز

نعمان اعجاز نے یہ دعویٰ انسٹاگرام پوسٹ پر ایک کمنٹ کے جواب میں کیا
رنویر سنگھ مجھے کاپی کرتا ہے، اداکار نعمان اعجاز

Webdesk

|

8 Jun 2024

معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی فلم اسٹار رنویر سنگھ ان کو کاپی کرتے ہیں۔

نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے قمیص شلوار میں جبکہ کمر پر ایک منفرد پٹی باندھے ہوئے ہیں۔

اس کو عام طور پر صوفی لباس سے پہچانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نعمان اعجاز نے اس تصویر کے ساتھ صوفیانہ شعر بھی لکھا۔

اس تصویر پر ایک مداح نے آکر نعمان اعجاز سے سوال کیا کہ یہ آپ نے کب سے رنویر کو کاپی کرنا شروع کردیا۔ (اسی طرح کا لباس چند روز قبل انہوں نے پہنا تھا)۔

اس پر نعمان اعجاز نے جواب دیا کہ میں نہیں بلکہ رنویر سنگھ مجھے کاپی کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!