ارشد چائے والے کے حوالے سے انٹیلیجنس کا بڑا دعویٰ، رپورٹ عدالت میں پیش

ارشد چائے والے کے حوالے سے انٹیلیجنس کا بڑا دعویٰ، رپورٹ عدالت میں پیش

ارشد چائے والا کی درخواست پر سماعت ہوئی
ارشد چائے والے کے حوالے سے انٹیلیجنس کا بڑا دعویٰ، رپورٹ عدالت میں پیش

ویب ڈیسک

|

18 Apr 2025

اسلام آباد کے ایک چائے کے ڈھابے سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان المعروف "ارشد چائے والا" کی شناختی دستاویزات بلاک ہونے کے خلاف دائر پٹیشن پر راولپنڈی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

ارشد خان نے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نادرا اور پاسپورٹ آفس حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، جس کے مطابق ارشد خان کے شناختی دستاویزات مصدقہ انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر بلاک کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارشد خان افغان شہری ہیں اور حکومتی پالیسی کے تحت افغان باشندوں کو ان کے وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

پٹیشنر کے وکیل نے عدالت سے مہلت کی استدعا کی تاکہ وہ رپورٹ پر جواب جمع کرا سکیں۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد طلب کر رہی ہے، جو دستیاب نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ ارشد خان نے اپنی نیلی آنکھوں اور چائے بناتے ہوئے تصویر کے باعث انٹرنیٹ پر زبردست مقبولیت حاصل کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!