صبا قمر کو دل کا دورہ کیوں پڑا ؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

صبا قمر کو دل کا دورہ کیوں پڑا ؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

ڈاکٹرز نے مجھے ہارٹ اٹیک کی 20 وجوہات بتائیں
صبا قمر کو دل کا دورہ کیوں پڑا ؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

Webdesk

|

29 Oct 2025

کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے ذہنی دبائو کے باعث دل کا معمولی دورہ پڑا، جس کے اگلے ہی روز میری انجیوگرافی کی گئی۔

صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس دوران انھوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ذہنی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے انکشاف کیا کہ ہم سب سمجھتے ہیں کہ ہم بہت مضبوط ہیں، ہر قسم کے حالات کا سامنا کر لیں گے لیکن یہ حالات ایک دن ہارٹ اٹیک، انزائٹی اور ڈپریشن کی صورت بھی اختیار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں نے ان بیماریوں کا سامنا کیا ہے، مجھے ذہنی دبائو کی وجہ سے معمولی ہارٹ اٹیک ہوا جس کے اگلے ہی روز میری انجیو گرافی کی گئی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں اب بہتر ہوں ۔

اداکارہ نے کہاکہ ڈاکٹرز نے مجھے ہارٹ اٹیک کی 20 وجوہات بتائیں، لازمی نہیں کہ ہارٹ اٹیک صرف کولیسٹرول کی وجہ سے ہی ہو، بعض اوقات تنائو، کوئی تکلیف بھی آپ کے جسمانی اعضا کو تباہ کر رہی ہوتی ہے۔

 ہم آج تک ذہنی صحت کو سنجیدہ نہیں لیتے جو کہ سب سے زیادہ اہم ہے لیکن میں لوگوں کو یہی کہنا چاہوں گی کہ ذہنی صحت کو نظر انداز نہ کریں۔

یاد رہے کہ رواں برس یکم اگست کو اداکارہ صبا قمر کو دوران شوٹنگ اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، بعد ازاں فیملی ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!