سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
Webdesk
|
22 Nov 2024
سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا پر دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کرکے خوشخبری سنادی۔
سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشخبری سنائی ، انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان اب تین سے چار لوگوں میں تبدیل ہونے والا ہے جس پر وہ اللہ کی بیحد شکرگزار ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ ان کا سید طارق جمیل بڑا بھائی بننے کیلئے بہت پرجوش ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 5 جولائی 2023کو ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس نے اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہا تھا جس کا نام ثنا خان نے طارق جمیل رکھا تھا جو کہ پاکستان کے مذہبی اسکالر مفتی طارق جمیل سے متاثر ہوکر رکھا گیا تھا۔
ثنا خان اور مفتی انس 21 نومبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔
Comments
0 comment