سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک
|
6 Jan 2025
بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے سابق اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی انس اور ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی اور یہ خوش خبری ثنا خان نے انسٹاگرام پر سنائی۔
انہوں نے یہ خبر انسٹاگرام پر کچھ اس طرح سنائی۔
’اللہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھی ہے، وقت آنے پر اللہ اسکو عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیوں کو خوشیوں سے بھر دیتا ہے‘۔ ثنا خان نے انسٹاگرام پر یہ لکھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ثنا خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے طارق جمیل رکھا ہے۔ سابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی مبلغ مفتی طارق جمیل سے بہت زیادہ متاثر ہیں اسی وجہ سے اپنے بیٹے کا نام بھی یہی رکھا ہے۔
Comments
0 comment