سابق صدر نے پھر سے دندان سازی کا کام شروع کردیا

سابق صدر نے پھر سے دندان سازی کا کام شروع کردیا

عارف علوی نے دورہ صدارت سے قبل بھی بطور ڈینسٹ کام کیا تھا
سابق صدر نے پھر سے دندان سازی کا کام شروع کردیا

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2024

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی مدت پوری کرنے ہونے کے بعد 8 ماہ آرام کیا اور پھر سے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی۔ 

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی پرانی ڈیوٹی شروع کرنے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے اپنی واپسی پر بہت خوشی ہے کہ اب واپس آکر بطور ڈاکٹر دانتوں کا علاج کررہا ہوں۔

واضح ہے کہ عارف علوی بطور ڈینٹسٹ 55 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں تاہم سیاست اور بالخصوص صدر منتخب ہونے کے بعد وہ پریکٹس سے دور ہوگئے تھے۔

اُن کے صاحبزادے عواب علوی نے اپنے والد کی کلینک واپسی پر لکھا کہ ’ملک کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد اب عارف علوی کا دوبارہ سے مریضوں کے ساتھ رابطہ قائم ہوگیا ہے تاکہ وہ اپنے دانتوں کی بھرپور طریقے سے دیکھ بھال کرسکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!