6 hours ago
شادی کے بعد ناشتے کی ٹیبل پر کیا چیز ملتی ہے؟ شہریار منور نے بتادیا

ویب ڈیسک
|
26 Feb 2025
شہریار منور صدیقی اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کے بعد سے دونوں کی زندگی میں خوشیوں کا رنگ بھر گیا ہے۔ شہریار منور اب شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی خوشگوار لمحات شیئر کر رہے ہیں۔
دونوں کی شادی دسمبر میں بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی، جس میں روایتی رسومات، رقص، اور موسیقی کی محافل کا اہتمام کیا گیا تھا۔
شادی کی تقریبات میں شوبز کے کئی ستاروں نے شرکت کی تھی، جس نے اس موقع کو اور بھی یادگار بنا دیا۔
حال ہی میں، شہریار منور نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ناشتے کی میز پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، "شادی کرنے کا فائدہ نمبر 11۔۔ ناشتے کی میز پر آپ کی تصویر بنانے کے لیے ’کوئی‘ مل جاتا ہے۔" اس ’کوئی‘ سے مراد ان کی اہلیہ ماہین صدیقی ہیں، جنہوں نے یہ تصویر کھینچی تھی۔
شہریار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی پسند کی گئی، اور مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں کی شادی کے بعد سے ان کی زندگی میں خوشیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے خوشگوار لمحات شیئر کرتے رہتے ہیں۔
Comments
0 comment