4 hours ago
شادی کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے پر نمرہ خان نے وضاحت دیدی
Webdesk
|
4 Aug 2026
کراچی: پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ اداس پوسٹ اور شادی کی تصاویر ہٹانے کے بعد سامنے آنے والی علیحدگی کی افواہوں پر وضاحت دے دی۔
نمرہ خان نے جون 2026 میں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی شادی اور نکاح کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ حال ہی میں نمرہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اداس ریل شیئر کیے جانے کے بعد ان کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
ریل میں اداکارہ نے ایک جذباتی پیغام بھی دیا جس میں انہوں نے کہا کہ زندگی مشکل ہوجائے، لوگ سمجھنا چھوڑ دیں یا کوئی ساتھ نہ دے، انسان کو کبھی بھی خود کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔
نمرہ خان نے کہا کہ جب انسان خود کا سہارا بن جاتا ہے تو کوئی اسے شکست نہیں دے سکتا، وقت آ گیا ہے کہ انسان اس حقیقت کو سمجھے کہ وہ اپنے لیے کافی ہے۔اداکارہ کی پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور دعوی کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
اس پر نمرہ خان نے طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے جواب دیا کہ سب ٹھیک ہے اور تصاویر انسٹاگرام پر موجود ہیں، میں نے صرف نظرِ بد سے بچنے کے لیے انہیں نیچے کردیا ہے، بہرحال دعا کے لیے شکریہ۔
Comments
0 comment