شاہ رخ خان کا اپنی سب سے بری عادت چھوڑنے کا اعلان
یہ اعلان شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کی تقریب میں کیا
ویب ڈیسک
|
5 Nov 2024
بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنی 59ویں سالگرہ پر مداحوں کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی سب سے بری عادت ترک کردی ہے۔
شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری زندگی کی اب تک کی سب سے اچھی تبدیلی یہ آئی ہے کہ میں سگریٹ پینا چھوڑ چکا ہوں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد انہیں سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے تاہم وہ پُرامید ہیں کہ جلد اس مسئلے پر قابو پالیں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل شاہ رخ خان نے اپنی 59ویں سالگرہ منائی اور انہیں مداحوں کی جانب سے اب اس اعلان پر خوب سراہا گیا ہے۔
Comments
0 comment