شاہ رخ کے باعث فیصلہ تبدیل کرنا پڑا؟ کاجول کا بڑا انکشاف

شاہ رخ کے باعث فیصلہ تبدیل کرنا پڑا؟ کاجول کا بڑا انکشاف

1994 کی فلم 'ادھار کی زندگی' کرنے کے بعد مایوس ہوچکی تھیں
شاہ رخ کے باعث فیصلہ تبدیل کرنا پڑا؟ کاجول کا بڑا انکشاف

Webdesk

|

8 Aug 2024

 ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک وقت میں مایوس ہوکر بالی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرچکی تھیں لیکن شاہ رخ خان کے مشورے کی وجہ سے فیصلہ تبدیل کرلیا۔

ایک انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا کہ کیریئر کے دوران ایک ایسا وقت بھی آیا جب وہ لاشعوری میں بہت سی چیزیں کر رہی تھیں۔

کاجول نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے شاہ رخ سے بات کی اور اداکار نے انہیں اداکاری کی کچھ تکنیک سیکھنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 1994 کی فلم 'ادھار کی زندگی' کرنے کے بعد وہ مایوس ہوچکی تھیں اور فلمیں نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن پھر انہوں نے شاہ رخ کے مشورے پر عمل کرنا شروع کیا۔

کاجول کا کہنا تھا کہ پہلے اداکاراؤں کو کچھ مخصوص مناظر اور گیت ملتے تھے لیکن پھر انہوں نے دو تین فلمیں سائن کیں جنہوں نے بطور اداکارہ انہیں کافی ریلیف دیا۔

واضح رہے کہ کاجول نے فلم 'بیخودی' سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی اور 1993 کی فلم 'بازیگر' سے انہیں شہرت ملی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!