شیبا بھاکری نے شادی کی پیش کش کی، ببرک شاہ

شیبا بھاکری نے شادی کی پیش کش کی، ببرک شاہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں بھارتی اداکارہ نے شادی کی پیش کش کی تھی۔
شیبا بھاکری نے شادی کی پیش کش کی، ببرک شاہ

Webdesk

|

21 Aug 2025

کراچی : ماضی کے مقبول فلمی ہیرو اور گلوکار ببرک شاہ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ انہیں بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری نے شادی کی پیش کش بھی کی تھی۔

ببرک شاہ نے حال ہی میںنجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ببرک شاہ نے پروگرام میں عمران عباس اور فواد خان سے متعلق بھی اپنی رائے دی اور کہا کہ عمران عباس فلموں کے لیے موزوں نہیں، مرد جیسے دکھائی نہیں دیتے، اسی طرح انہوں نے فواد خان کے حوالے سے بھی بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں بھارتی اداکارہ نے شادی کی پیش کش کی تھی۔

ببرک شاہ کے مطابق ماضی میں جب وہ بھارت میں کام کرنے گئے تھے، تب انہوں نے کچھ عرصہ بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری کے ساتھ بھی گزارا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شیبا بھاکری مسلمان بھی ہوگئی تھیں، انہوں نے انہیں کلمہ بھی پڑھ کر سنایا تھا، ممبئی میں ان کی ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ببرک شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا بھارت میں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، اس لیے بھی انہوں نے شادی سے انکار کیا۔

اداکار کے مطابق ان کی خواہش رہی ہے کہ شیبا بھاکری کا ان کے پاس کبھی کوئی میسیج نہ آئے اور اب تک ایسا ہی ہوا ہے۔ماضی میں بھی ببرک شاہ مذکورہ معاملے پر بات کر چکے ہیں اور بتا چکے ہیں کہ بھارتی اداکارہ ان سے شادی کی خواہش مند تھیں اور انہوں نے اداکار کو پیش کش بھی کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!