صحیفہ جبار نے کراچی کے پکوانوں سے متعلق کیا کہا؟
میں واقعی اس شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے بہترین مواقع فراہم کئے۔
Webdesk
|
5 Mar 2024
پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا آبائی تعلق لاہور سے ہے، مگر اداکارہ کراچی کے مزیدار کھانوں کی گرویدہ ہوگئیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز کراچی پہنچنے کے بعد اسٹوری شیئر کی اور کراچی سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔
صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ کراچی پہنچ کرایئر پورٹ سے ہوٹل جانے تک، دوران سفر میری امنگوں، خوابوں اور کچھ بڑا حاصل کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔
انہوں نے کراچی کے پکوان کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ میں کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پرُجوش ہوں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں واقعی اس شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے بہترین مواقع فراہم کئے۔
Comments
0 comment