شیراز کا بکرا کھوگیا

شیراز کا بکرا کھوگیا

ول لاگر شیراز نے چند دن قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے ویلاگنگ کو خیر باد کہہ دیا تھا
شیراز کا بکرا کھوگیا

Webdesk

|

16 Jun 2024

گلگت بلتستان کی حسین وادیوں میں رہنے والے ننھے وی لاگر شیراز جنہوں نے اپنے منفرد اور دلچسپ وی لاگز سے راتوں رات شہرت حاصل کرلی ہے۔

ول لاگر شیراز نے چند دن قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے ویلاگنگ کو خیر باد کہہ دیا تھا، شیراز کا یوٹیوب چینل پر اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ وہ آج سے وی لاگ نہیں بنائیں گے۔

مگر عید سے ایک روز قبل آج شیراز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے گائوں میں بکرے کے ہمراہ موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے وی لاگر شیراز میں اپنی چھوٹی کے ہمراہ اپنے بکرے کو گھمانے کی غرض سے پہاڑ پر لے کر جاتے ہیں، اس دوران دونوں بہن بھائی مزے مزے کی باتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

 پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد بکرا ننھے وی لاگر شیراز کی نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے، دونوں بہن پریشان ہوجاتے ہیں، مگر کچھ دیر میں جھاڑیوں کے پیچھے سے بکرا نمودار ہوجاتا ہے اور دونوں اپنے بکرے کو لے کر گھر پہنچ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ننھے وی لاگر شیراز کا کہنا تھا کہ بہت لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں وی لاگنگ نہ چھوڑوں لیکن ہمیں اپنے والدین کی بات ماننی چاہیے اس لیے جیسا وہ کہہ رہے ہیں میں ویسا ہی کروں گا۔

Qurbani Ka Bakra Baag Gya 😭 Aakher Kahan Chali Gaye ?

https://youtu.be/xwnF5kk9s-s

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!